14 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے ملت بحرین کے خلاف جاری تشدد کو روکنے کی ضرورت پرتاکید کی ہے۔

ابنا: پارلمنٹ نیوز کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج دنیابھر کی پارلمانوں کے اسپیکروں کےنام خطوط بھیج کر بحرینی میں شدید گھٹن کے ماحول اور عوام کے خلاف جاری تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ملت بحرین کے خلاف جاری تشدد کو روکےجانےکی ضرورت پرتاکید کی ہے۔ ڈاکٹرلاریجانی نے لکھاہےکہ بحرین کے عوام کے مطالبات کو مفاہمت آمیز طریقے سے حل کیا جائے اور جارح افواج فورا اس ملک سے نکل جائيں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے دنیا کے ملکوں کی پارلمانوں کے اسپیکروں کےنام لکھاہے کہ صرف جمہوریت ہی علاقےمیں امن قائم کرسکتی ہے اور یہ دنیا کی پارلمانوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ عوامی نمائندے ہونےکے ناطے اپنی انسانی ذمہ داریوں پرعمل کرتےہوئے بحرین جاری جرائم اور تشدد پر رد عمل ظاہرکریں گے۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھاہےکہ مشرق وسطی اور شمالی ا فریقہ کی قوموں کی تحریکوں کا مقصد پٹھوآمریت کو ختم کرناپرامن حکومتیں قائم کرنا ہے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169